Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ artwork

البدور البازغہ | 41 | صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی اللہی کی عقلی و عرفانی توجیہات

Nov 18, 20261 hr 19 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 42 (دوسرا مقالہ: مبحثِ سوئم، فصل؛ 13) صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی اللہی کی عقلی و عرفانی توجیہات مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة بتاریخ: 03؍ جولائی 2024ء /26؍ ذی الحج 1445ھ بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:00 آغاز درس 00:27 مقالہ دوم کے تیسرے مبحث کا ما قبل دو مباحث سے ربط 01:24 تیسرے مبحث کے بنیادی مضامین کا خلاصہ؛ ذاتِ باری تعالیٰ سے صرف خیر و بھلائی کے نظامِ کائنات کا صدور 01:24 سَراپا خیر ذات کے نظام الخیر میں شرّ کیسے پیدا ہوا؟ اہم عقلی توجیہ 04:03 اس کائناتی نظام کو بدلنے والا اور مادی خصوصیات سے پاک سب کچھ عطا کرنے والا رب 06:51 ہر قسم کی مادی خصوصیات سے پاک ذاتِ ’’وھاب‘‘ ہی کائنات کے ہر نظام میں تغیّر و تبدّل کرنی والی ہے 08:17 شاہ صاحبؒ کا تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے والا اسلوبِ بیان 09:02 موجود نظامِ کائنات‘ آسمانوں سے زمین کی طرف نزول اور طبائع عنصریہ کی جبلت و ساخت سے صعود پر مشتمل 10:32 جبلت و طبعی تقاضے ہی ارتفاقات و اقترابات کے تشریعی قوانین و طریقہ کار کی اساس و بنیاد ہیں 13:27 نزول و صعود کے الہی نظام کا قرآنی مستدل؛ اِلَیۡہِ یَصۡعَدُ الۡکَلِمُ الطَّیِّبُ وَ الۡعَمَلُ الصَّالِحُ یَرۡفَعُہٗ 14:33 کائنات کی تکوینی و تخلیقی قوتیں‘ از خود معرضِ وجود میں نہیں آئیں! 17:02 اللہ تعالیٰ کی صفتِ ”وہاب“ سے کائنات کی تکوینی و تخلیقی صورت گری 19:31 تمام مخلوقات کی صورتوں پر’’وہاب‘‘ ذات کا یکساں فیضان اور انہیں مساوی نسبت حاصل‘ رحمِ مادر میں تخلیق کی مثال سے وضاحت 22:16 شاہ صاحبؒ کی اہم برہانی مسئلے پر یکسوئی کے ساتھ غور و فکر کی دعوت 23:03 ہر دم تغیّر پذیر کائنات کی مُحوِّل (حالتوں کو بدلنے والی) ذات ایک ہے 26:33 کائنات کے تغیّرات و تبدّلات کے تناظر میں مخصوص صورت پر رحمٰن کے خاص فیضان کی حقیقت 31:05 ہر مخلوق کا ایک خاص معیاری سانچہ دراصل‘ شانِ رحمٰن اور تجلّی الہی کا ظہور 34:13 انسانوں کو وجود میں لانے والی شان اور تجلّی الہی کا نام ’’انسانِ کبیر‘‘ 38:58 تفہیماتِ الہیہ کے قلمی نسخے کی عبارت سے ’’انسانِ کبیر‘‘ سے متعلق اہم علمی بحث کی وضاحت 40:24 تخلیقِ انسان کا ارادۂ الہیہ، شخصِ انسانی کے پہلے عقلی خاکے میں تمام صورتوں کا فیضان نیز صوفیاء کے ہاں؛ امامُ الاعیان، شاہ صاحب کی اصطلاح میں‘ انسانِ کبیر اور اشراقیہ کے نزدیک‘ رب نوعِ انسان 44:39 تین انسان؛ انسانِ اکبر، انسانِ کبیر اور انسانِ صغیر کی وضاحت 49:00 انسانِ کبیر کی مزید توضیح و تشریح 52:49 امام نوعِ فرس کے مشابہ مادے پر صورتِ فرس کا فیضان 54:55 شانِ الٰہی کے فیضان کی عقلی مثالیں: 55:03 1۔ پانی کو ہوا میں تبدیل کرنے کا طریقۂ کار ؛ مادی اجسام کی صورتوں کی اندرونی خصوصیات کا بدلنا 1:02:01 2۔ کسی چیز کو زندہ کرنے کا طریقہ؛ قوتِ حیات کے موافق لوازمات مہیا کرنا 1:03:37 3۔ کسی چیز کو مارنے کا طریقہ؛ قوتِ حیات کے مخالف زہر و غیرہ کا جسم میں پیدا ہونا 1:07:25 نظامِ انسانی کی امامِ نوعِ انسانی (تجلّی) سے مشابہت و مناسبت کی ضرورت و اہمیت اور حکیمِ الہی کی خصوصیت 1:11:23 نظامِ انسانی کے تحت انسان کے سراسر خیر اور اس سے شر کے صدور کی حقیقت 1:14:41 نظامِ انسانی کی ساخت کے مراتب و درجات کا ملاحظہ؛ مکمل اعتدال اور خیرِ تام محال جبکہ اعتدالِ جائز، ضعف، فساد اور انفکاک 1:19:41 شاہ صاحبؒ کے نظریہ نظامِ خیر کی حقیقت سے نا آشنا معترضین اور ان کے سطحی اعتراضات کا جائزہ 1:22:07 انسانی فرقِ مراتب کی حقیقت؛ وہاب ذات‘ انسان کے ضعف اور فساد کے باوجود اپنے جود و سخا کو نہیں روکتی 1:25:00 مرتبۂ تخلیق میں ’’خیرِ نِسبی‘‘ کے اعتبار سے قضائے خداوندی بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://rahimia.org/ https://facebook.com/rahimiainstitute/ https://youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. البدور البازغہ | 41 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  2. البدور البازغہ | 40 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 11, 20261 hr 34 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  3. البدور البازغہ | 39 |فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات کا مطالعہ

    Oct 29, 20262 hr 5 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 39 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 10) فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات...

    Credit the people on this episode

  4. البدور البازغہ | 38 | جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز کی۔۔۔

    Oct 11, 20261 hr 18 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 38 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 9، 10) جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز...

    Credit the people on this episode

  5. البدور البازغہ | 37 | فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ: حقیقت، اثرات اور انسداد کی تدابیر کا مطالعہ

    Oct 9, 20261 hr 9 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 37 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 8) فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ: حقیقت، اثرات اور انسداد کی تدابیر...

    Credit the people on this episode