Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ artwork

البدور البازغہ | 39 |فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات کا مطالعہ

Oct 29, 20262 hr 5 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 39 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 10) فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات کا مطالعہ مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة بتاریخ: 05؍ جون 2024ء /27؍ ذی قعدہ 1445ھ بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:00 آغاز درس 0:19 بندگی‘ انسان کی فطرت کا حصہ اور نبی اکرمؐ نے اعلیٰ درجے کی عبودیت کا اظہار کیا ہے 2:29 معرفتِ خداوندی کی حالت کے نتیجے میں انسان پر سات قسم کی فطری عبادات طاری ہوتی ہیں 3:39 فلسفۂ عبادت: ہر انسان (مسلم و کافر) کا معبود کی رضا و خوشنودگی کے مطابق اپنی طبیعت کے تقاضے سے افعال، مشقت والے اعمال اور ھیئات اختیار کرنا 7:25 شہنشاہِ مطلق‘ اللہ تبارک و تعالیٰ ہی معبودِ حقیقی ہے 9:25 حالتِ عبودیت کی تسکین و تکمیل میں سب سے عمدہ ترین عبادت‘ نماز ہے 10:08 (2) دعا کی حقیقت: معرفتِ الہی کے وقت عظمت بھرے تعریفی کلمات یا مجبور انسان کا کسی فائدے کے حصول یا نقصان سے بچنے کے لیے مالکُ المُلک کے سامنے گِڑگِڑانا 14:14 ایک گہرا نکتہ: قلب کی تعظیمی حالت کا زبان پر جاری کلمات اور جسمانی اعضاء سے صادر اعمال کی صورت میں اظہار 15:40 قلب اور زبان کا ایک پیج پر ہونا‘ دیانت کہلاتا ہے 16:17 اپنے معبود کے لیے عظمت بھرے اور اعلیٰ کلمات اختیار کرنے کی حقیقت 17:26 نبی اکرمﷺ کے قلب اور وجود پر دعا کی حالت اور امام شاہ ولی اللہؒ کا پورے ذخیرۂ احادیث سے دس دعائیہ کلمات اور اَذکار کا استقراء 19:09 ’بدورِ بازغہ‘ میں دس اَذکار پر حکمت کے تناظر میں اجمالی بحث جبکہ ’حجة اللہ البالغہ‘ میں ان اذکار پر تفصیلی گفتگو 20:19 حالتِ الٰہیہ کے دس اَذکار (مرحلوں) میں پہلا صیغہ ’لا إلٰه إلّا الله‘ (انسان روحوں کو کھینچنے والی ذات‘ اللہ تبارک وتعالیٰ ہی معبودِ برحق ہے) 23:08 ۲۔ الله أكبر (کوئی طاقت و قوت اللہ سے بڑی نہیں) نیز ان دونوں کلمات سے ایمان کی حقیقت میں تازگی پیدا ہوتی ہے 26:00 ۳۔ سبحان الله (تمام اشیاء سے بلند تر مُنزَّہ اور پاکیزہ ذات کہ انسانی عقل اس کی حقیقت کے ادارک سے عاجز ہے) 28:12 ٤۔ الحمد لله (ہر قابلِ تعریف شے میں حسن اور خوبی پر اللہ کی تعریف) 31:03 ۵۔ التّعوُّذات (انسان کی نسبت سے کائنات کے ہر شرّ سے اللہ کی پناہ میں آنا) 32:23 ’حجة اللہ‘ اور ’بدورِ بازغہ‘ میں اَذکار کی ترتیب کا فرق؛ توبہ و استغفار بھی تعوُّذ کے دائرے میں شامل جبکہ دسواں ذکر؛ نبی اکرمؐ پر درودھ و سلام بھیجنا ہے 34:19 ٦۔ الـمسألة (ہر حاجت و ضرورت کا اللہ سے ہی سوال کرنا) 36:38 التّعوُّذات والـمسألة؛ انسان کی حاجت و ضرورت کو پورا کرنے سے متعلق ہیں 37:39 ۷۔ التّوكُّل (ذاتِ باری تعالیٰ کے مُنعمِ حقیقی اور کارساز ہونے پر مکمل اعتماد و یقین) 39:50 ۸۔ الـخُضُوع (عاجزی) و الإخبات (قلب کا جھکنا) و التّعبُّد (عبادت کی ظاہری شکل بنانا): اصل عبادت کی حقیقت اور عبودیت کا اقرار 41:02 ۹۔ الاستغفار و التّوبة (غیر مناسب قول و عمل سے اللہ کی طرف رجوع کرنا) 41:59 ۱۰. التّبرّك باسمه (اللہ کے نام سے برکت حاصل کرنے) کا معنی و مفہوم 46:10 دعا کے دس اذکار کا خلاصہ نماز میں پنہاں ہے 47:41 حکمت کی اساس پر دعا کے تین بہترین اوقات کا فلسفہ 48:27 (الف) کسی نعمت کی تجدید (دوبارہ حاصل ہونے) کا وقت 49:32 (ب) یا کائنات کے آفاقی تناظر یا انسان کے تناظر سے اللہ کی نشانیوں میں سے کسی اہم نشانی کے ظاہر ہونے کا وقت 50:17 (ج) یا پھر کسی ناگزیر ضرورت اور پریشانی کے پیش آنے کا وقت 51:09 معرفتِ الہی کی حالت پیدا کرنے کے لیے موزوں ترین اوقات‘ صبح و شام میں اذکارِ عشرہ کی مواظبت ضروری 56:44 (3) روزے کی حقیقت: معبود کی خاطر بھاری اور تھکا دینے والی چیز کو برداشت کرنا 57:51 روزے کا فقہ و فلسفہ 1:01:07 ذاتِ باری تعالیٰ سے انتہاء درجے کی محبت کا طبیعتِ انسانی کی تین جبلی صفات؛ العلم، السمع، البصر سے اعتقاد و اظہار 1:04:43 محبوب کی دید و شنید کا یقین اور اس کے لیے جان و مال کی قربانی سے وجدانی لذت حاصل ہوتی ہے 1:06:25 اللہ کی دی ہوئی فطری قوتوں اور اعضاء کو نقصان پہنچا کر مشقت اٹھانا‘ عبادت نہیں بلکہ نری جہالت ہے 1:09:17 علم کے بغیر محض جذبے کے تحت ایسی عبادت‘ جاہل عبادت گزاروں کا وطیرہ 1:11:05 شرعی روزہ 1:14:26 حکمت کی اساس پر روزے کے چند بہترین اوقات 1:17:50 (4) زکوة کی حقیقت 1:20:51 زکوٰۃ کی ادائیگی کا سب سے بہترین طریقہ اور نصابِ زکوة کی حکمتیں 1:25:45 (5) حج کی حقیقت: مخصوص مقامات کی زیارت کے ذریعے معبود کی محبت، شوق اور تڑپ کا حق ادا کرنا 1:26:47 معبود کی طرف سے مخصوص جگہ میں خاص اثرات کے ظہور کی چند صورتیں 1:28:30 ہر قوم اور مذہب میں حج، زیارت یا یاترا کا کوئی نہ کوئی تصور پایا جاتا ہے نیز مرکزِ حج یا زیارت کی چند شکلیں 1:29:08 ہندوؤں کے ہاں دریائے گنگا کی یاترا (حج) کی مثال: اپنے تصور کے مطابق معبود کی محبت کے لیے بڑی مشقت برداشت کرنا نیز گاؤ ماتا کے تصور کا حکیمانہ جائزہ 1:33:53 ہر قوم کا اپنے معبود سے منسوب عمدہ مادی آثار اور بابرکت اجتماعات کے ذریعے باطنی وابستگی کا فطری عمل 1:35:18 حج کی حقیقی اساسیات 1:39:54 ذکر کے حلقے، مسجدیں، نماز کے مقامات اور دعاؤں کی جگہوں پر آنا بھی حج ہی کی ایک قسم 1:42:11 حجِ بیت اللہ کی منفرد اور امتیازی حیثیت اور بہترین طریقۂ کار 1:44:52 دنیا بھر کی تمام امتوں، اقوام اور مذاہب کا متفقہ مرکزِ حج 1:48:02 (6) آپسی معاملات میں معبود کی قَسمیں (أیمان) اور منّت ماننے (نذور) کی حقیقت 1:52:50 رسول اللہ نے نذر ماننے سے منع فرمایا 1:54:58 (7) معبود کی خبریں (احوال) سننا اور اس کی کتاب (قرآنِ حکیم) کی تلاوت کرنا 1:56:50 انسان میں محبت کے جوش و ہیجان کا فطری عمل منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. البدور البازغہ | 41 | صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی اللہی کی عقلی و عرفانی توجیہات

    Nov 18, 20261 hr 19 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 42 (دوسرا مقالہ: مبحثِ سوئم، فصل؛ 13) صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی...

    Credit the people on this episode

  2. البدور البازغہ | 41 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  3. البدور البازغہ | 40 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 11, 20261 hr 34 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  4. البدور البازغہ | 38 | جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز کی۔۔۔

    Oct 11, 20261 hr 18 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 38 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 9، 10) جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز...

    Credit the people on this episode

  5. البدور البازغہ | 37 | فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ: حقیقت، اثرات اور انسداد کی تدابیر کا مطالعہ

    Oct 9, 20261 hr 9 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 37 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 8) فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ: حقیقت، اثرات اور انسداد کی تدابیر...

    Credit the people on this episode