Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ artwork

البدور البازغہ | 25 | مُعلِّمِ خیر کا ولی اللہی تصور، مقاصد، شرائط، اوصاف اور طریقۂ کار

Aug 10, 20261 hr 19 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 25 (پہلا مقالہ: مبحثِ خامس فصل؛ 15) مُعلِّمِ خیر کا ولی اللہی تصور، مقاصد، شرائط، اوصاف اور طریقۂ کار مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة بتاریخ: 13؍ دسمبر 2023ء / 28؍ جمادی الاولیٰ 1445ھ بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ سوسائٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم و تربیت کی ضرورت و اہمیت ✔️ فصل کا دائرہ کار؛ تعلیم و تربیت کے بنیادی مقاصد، طریقہ کار اور اساتذہ کے فرائضِ منصبی ✔️ ’مُعلِّم الناس بالخیر‘ کا پہلا ہدف و مقصد؛ اخلاق کی درستگی اور ارتفاقِ ثانی و ثالت کے نظم و نسق کی تعلیم و تربیت ✔️ مُعلِّمِ خیر کا دوسرا ہدف و مقصد؛ تقرّبِ بارگاہ الہی کی ایسی حالت جس سے آخرت منظم اور درست ہو ✔️ اعلی تعلیم کے دو پہلو اور انہیں حاصل کرنے کا طریقۂ کار ✔️ مقاصدِ تعلیم کی روشنی میں قومی تعلیمی نظام کا جائزہ ✔️ مُعلِّمِ خیر کی چند بنیادی شرائط و اوصاف؛ ۱۔ سراپا عدل ہو ۲۔ کامل اخلاق کا حامل ۳۔ دنیاوی لذات کے مقابلے میں آخرت کو ترجیح دینے والا ہو ۴۔ مخلوق سے خیر خواہی کا جذبہ رکھتا ہو ۵،۶۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا پیروکار ہو ۷،۸۔ کتاب و سنت کا حافظ اور ان کی حکمتوں کا متبحر عالم ہو ۹،۱۰۔ وسیع ظرف اور بڑی ہمت والا ۱۱۔ ہدایت یافتہ اور دوسروں کو سیدھا راستہ دکھانے والا ہو ۱۲۔ عمل کے اعتبار سے اعتدال و توازن والا ۱۳۔ اچھی طبیعت اور دیانت دار ہو، گہری حکمت اور عقل شعور رکھنے والا ہو ۱۶۔ ان پہلؤوں پر نظر ہو جس سے لوگ اس کی تابع داری اختیار کریں ۱۷۔ با وزن و باوقار ہو ✔️ طریقۂ تعلیم و تربیت اور اس کے آداب؛ ✔️ الف) افراد کی ذہنی سطح کے مطابق گفتگو ✔️ ب) گہری باتوں کا استعمال نہ ہو ✔️ ج) تعلیم و تربیت کا طریقہّ کار خطابی ہو ✔️ تعلیم و تربیت اور وعظ و نصیحت کے تین بنیادی ارکان ؛ 1) سچے تاریخی واقعات اور قصوں سے فساد دنیا و آخرت پر تنبیہ اور حسنِ انتظام پر ترغیب ✔️ ’’القول الجمیل‘‘ میں عالمِ ربّانی کے امور اور ذمہ داریاں ✔️ ’’التفہیماتُ الالہیة‘‘ میں فاسق واعظین و عبادت گزاروں اور خانقاہ نشینوں سے شاہ ولی اللہؒ کا سخت خطاب اور وعظ و نصیحت ✔️ 2) کلی طور پر اچھے ریاستی نظام کے فوائد اور نظامِ ظلم کے مفاسد کی تعلیم و تربیت ✔️ 3) انسانی نفوس و اذہان پر اثر انداز ہونے والی تشبہات و مثالیں، اعلی تخیّلات اور مشہور مُسلّمات بطور استدلال کے بیان کرنا ✔️ مُعلِّمِ خیر کی چند اقسام اور مُتعلّمین کا مرتبہ نیز اختصار کی وجہ سے طلاب و اساتذہ کے تفصیلی اصول و فروع بیان نہیں ہوئے ✔️ ’رسالہ فنِ دانش مندی‘ میں ان اصولوں کا مختصر بیان جبکہ ’تکمیل الاذہان‘ کے ایک باب میں ان کی شرح و تفصیل بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. البدور البازغہ | 41 | صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی اللہی کی عقلی و عرفانی توجیہات

    Nov 18, 20261 hr 19 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 42 (دوسرا مقالہ: مبحثِ سوئم، فصل؛ 13) صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی...

    Credit the people on this episode

  2. البدور البازغہ | 41 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  3. البدور البازغہ | 40 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 11, 20261 hr 34 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  4. البدور البازغہ | 39 |فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات کا مطالعہ

    Oct 29, 20262 hr 5 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 39 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 10) فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات...

    Credit the people on this episode

  5. البدور البازغہ | 38 | جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز کی۔۔۔

    Oct 11, 20261 hr 18 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 38 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 9، 10) جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز...

    Credit the people on this episode