Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ artwork

البدور البازغہ | 34 | اللہ تعالیٰ کے الاَسماءُ الحُسنٰی: معنی، مفہوم اور کائنات کی تخلیق و تدبیر میں ان کے کار فرما نظام کا مطالعہ

Sep 27, 20261 hr 25 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 34 (دوسرا مقالہ: مبحثِ اول، فصل؛ 4) اللہ تعالیٰ کے الاَسماءُ الحُسنٰی: معنی، مفہوم اور کائنات کی تخلیق و تدبیر میں ان کے کار فرما نظام کا مطالعہ مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة بتاریخ: 17؍ اپریل 2024ء /08؍ شوال المکرم 1445ھ بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:00 آغاز درس 0:15 دوسرے مقالے کی پہلی تین فصلوں کا خلاصہ اور چوتھی فصل سے ربط و تعلق 2:38 صفاتِ باری تعالی اور الاَسماء الحسنیٰ میں بنیادی فرق کی وضاحت 8:17 الاَسماء الحسنیٰ کی تشریح و توضیح 9:33 ’’هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‘‘ اسمِ ذات؛ لفظ اللہ کی شرح 13:26 ’’لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‘‘ (تخلیقی سرگرمیوں اور فیصلوں کے نفاذ میں اللہ کا کوئی شریک نہیں) 18:11 نظامِ کائنات بنانے اور چلانے میں اللہ کا کوئی شریک نہیں! 19:47 ’’الرحمن الرحیم‘‘ (نظامِ کائنات میں شفقت و مہربانی کے ساتھ تمام مخلوقات کو ہر ہر چیز عطا کرنے والی ذات) 25:49 ’’الملك‘‘ (شہنشاہ مطلق) کی وضاحت 29:27 ’’القُدُّوس‘‘ کا معنی و مفہوم 31:28 ’’السّلام‘‘ کا مطلب 35:12 ’’الُمؤمِن‘‘ ، ’’المُھیمن‘‘ (ہلاکت خیزی، گھبراہٹ اور خوف سے مامون و محفوظ بنانے والی ذات) 40:05 ’’العزیز‘‘، ’’الجبّار‘‘، ’’المُتکبّر‘‘ کا مطلب و مفہوم 46:43 ’’الخالق‘‘، ’’البارئ‘‘، ’’المُصوِّر‘‘ اسماء حسنیٰ کا تعلق دائرۂ تخلیق و تصویر سے ہے 50:06 ’’الغفّار‘‘ ، ’’القھّار‘‘ کی وضاحت 52:19 ’’الوھّاب‘‘، ’’الرّزّاق‘‘، ’’الفتّاح‘‘ (دنیا و آخرت میں ہر خیر و بھلائی کا فیضان و ھبہ کرنے والی ذات) 53:12 ’’العلیم‘‘ (کائنات کے مربوط نظام کا کوئی گوشہ ذات باری تعالیٰ سے مخفی نہیں) 55:54 ’’القابض‘‘، ’’الباسط‘‘، ’’الخافض‘‘ اور ’’الرّافع‘‘، ’’المُعِزّ‘‘، ’’المُذِلّ‘‘ ایک دوسرے کے متضاد اوصاف و اسماء 57:40 ’’السّمیع‘‘ ، ’’البصیر‘‘ کا مطلب و مفہوم 1:00:50 ’’الحَکَم‘‘ ، ’’العَدَل‘‘ کا معنی 1:02:08 ’’اللّطیف‘‘ کبھی ’رحیم‘ اور کبھی ’علیم‘ کے معنی کے لیے آتا ہے 1:03:07 ’’الخبیر‘‘ کی وسعت میں ’علیم‘ سے زیادہ باریک بینی اور مبالغہ ہے 1:04:07 ’’الحلیم‘‘ (غلطیوں و کوتاہیوں پر درگزر کرنے والا) 1:04:35 ’’العظیم‘‘ ، ’’الغفور‘‘ ، ’’الشّکور‘‘ کی توضیح و تشریح 1:06:40 ’’العلیّ‘‘ ، ’’الکبیر‘‘ عظیم القدر کے معنی میں، ’’الحفیظ‘‘ (حافظ)، ’’المُقیت‘‘ (رزّاق)، ’’الحسیب‘‘ (کافی)، ’’الجلیل‘‘ (بزرگ)، ’’الکریم‘‘ (سخی) 1:07:25 ’’الرّقیب‘‘ (اپنے بندوں کی نگرانی کرنے والا)، ’’المُجیب‘‘ (حاجت روا)، ’’الواسع‘‘ 1:08:56 ’’الحکیم‘‘ (حکمت کی اساس پر نظام کائنات کے افعال سرا نجام دینے والی ذات)، ’’الودود‘‘ (اطاعت گزاروں سے مُحبّین والا معاملہ کرنے والا) 1:09:45 ’’المَجید‘‘ (شرفِ بزرگی میں بلند تر ذات)، ’’الباعث‘‘ (مرنے کے بعد دوبارہ اٹھانے والا)، ’’الشَّھید‘‘ (حاضر، عالم اور ناظر) 1:10:36 ’’الحق‘‘ (ثابت اور موجود ذات) ، ’’الوکیل‘‘ (بندوں کے امور کی نگرانی کرنے والا) 1:11:36 ’’القویّ‘‘ ، ’’المتین‘‘ (ایسا طاقتور جس کے فیصلے کو کوئی ٹالنے والا اور اس کے حکم کو کوئی ردّ کرنے والا نہیں) 1:11:55 ’’الولیّ‘‘ کبھی ’’الودود‘‘ کے معنی میں اور کبھی ’’الوکیل‘‘ کے معنی کے لیے آتا ہے 1:12:26 ’’الحمید‘‘ (تمام عیوب اور آفات سے بلند تر ذاتِ قدوس)، ’’المُحصی‘‘ (پوری مخلوقات کے جملہ افعال و اعمال کو محفوظ بنانے والی ذات) 1:13:29 ’’المُبدئ‘‘ ، ’’المُعید‘‘ اور ’’المُحیی‘‘ ، ’’المُمیت‘‘ (موت و حیات پیدا کرنے والا) 1:14:06 ’’الحیّ‘‘ (زندہ) ، ’’القیّوم‘‘ (آسمان و زمین کو قائم و دائم رکھنے والا) 1:15:03 ’’الواجد‘‘ (سخی)، ’’الماجد‘‘ (معزز)، ’’الواحد‘‘ (اکیلا)، ’’الصّمد‘‘ (سردار)، ’’القادر‘‘ ، ’’المُقتَدر‘‘ (ہر شے پر گرفت رکھنے والا) 1:15:51 ’’المُقدِّم‘‘ ، ’’المُؤخِّر‘‘ ، ’’الاوّل‘‘ ، ’’الآخر‘‘ ، ’’الظّاھر‘‘ ، ’’الباطن‘‘ کا مطلب 1:16:42 ’’الوالی‘‘ (بادشاہ)، ’’المُتعالی‘‘ (مقدّس)، ’’البرّ‘‘ (بندوں پر احسان کرنے والا)، ’’التّواب‘‘ (ہر رجوع کرنے والے پر رحم کرنے اور اسے قرب عطا کرنے والی ذات) 1:17:11 ’’المُنتقِم‘‘ (انتقام اور درگرز کرنے والا)، ’’الرّؤف‘‘ (مہربان)، ’’مالک المُلک‘‘ ، ’’ذوالجلال والاکرم‘‘ ، ’’المُقسِط‘‘ (عدل و انصاف کرنے والا) 1:17:52 ’’الجامع‘‘ (حشر کے دن سب کو اکٹھا کرنے والا)، ’’الغنی‘‘ (آسمانوں و زمین کے خزانوں کا مالک) 1:18:28 ’’المُغنی‘‘ ، ’’المانع‘‘ ، ’’الضّارّ‘‘ ، ’’النّافع‘‘ کا معنی و مطلب 1:19:07 ’’النّور‘‘ ، ’’الھادی‘‘ (بندوں کو حق کی ہدایت و رہنمائی کرنے والی ذات)، ’’البدیع‘‘ کے دو معنی 1:19:40 ’’الباقی‘‘ (ہمیشہ رکھنے والا)، ’’الرّشید‘‘ (اپنے افعال و اوامر میں رشد و حکمت والی ذات) ، ’’الصُّبور‘‘ (بردبار) 1:20:08 احادیث سے ثابت شدہ تمام اسماء حسنیٰ کا نظامِ کائنات میں جاری افعال و اوامرِ الہی کے تناظر میں جامع تعارف 1:21:03 انبیاء علیھم السلام کا قائم کردہ نظام‘ اسماء و صفات الہی کا مظہر ہوتا ہے بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. البدور البازغہ | 41 | صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی اللہی کی عقلی و عرفانی توجیہات

    Nov 18, 20261 hr 19 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 42 (دوسرا مقالہ: مبحثِ سوئم، فصل؛ 13) صدورِ خیر، نزول و صعود کا الٰہی نظام اور نظریۂ انسانِ کبیر: مباحثِ ولی...

    Credit the people on this episode

  2. البدور البازغہ | 41 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  3. البدور البازغہ | 40 | حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا ولی اللہی تجزیہ

    Nov 11, 20261 hr 34 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 41 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 12) حجابِ سوء معرفت اور منافقینِ امت کی شرکیہ تحریفات: یہود و نصاریٰ کی تقلید کا...

    Credit the people on this episode

  4. البدور البازغہ | 39 |فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات کا مطالعہ

    Oct 29, 20262 hr 5 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 39 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 10) فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات...

    Credit the people on this episode

  5. البدور البازغہ | 38 | جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز کی۔۔۔

    Oct 11, 20261 hr 18 minAudio

    امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس: 38 (دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 9، 10) جبلی معرفتِ الٰہی ، محبت و تعظیم ، تذلل اور عبادت کا فطری فلسفہ اور نماز...

    Credit the people on this episode