Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

فسق اور قول الزُّور کے ماحول میں فکر ولی اللہی کی ادارتی و تنظیمی جدوجہد کا تعارف | 16-10-2026

Oct 19, 20261 hr 47 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

فسق اور قول الزُّور کے ماحول میں فکر ولی اللہی کی ادارتی و تنظیمی جدوجہد کا تعارف خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 4؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /16؍ اکتوبر 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس خطبے کی راہ نما قرآنی آیت یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ(6) سورۃ الحجرات:49 (6) ترجمہ: اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی سی خبر لے کر آئے، تو اس کی تحقیق کیا کرو کہ کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو، پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو۔ ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇 ✔ کُتُبِ سماویہ: انسانیت کے لیے ہدایت کا واضح پیغام ✔ دینِ اسلام کا بُنیادی موضوع: انسانی سماج (معاشرہ) ✔ خطبہ میں مذکور آیتِ تحقیق (سورۃ الحُجرات) کی وضاحت ✔ حدیثِ رسولﷺ کی روشنی میں اکبرالکبائر: شرک اور والدین کی نافرمانی ✔ دینِ اسلام میں ’قول الزّور‘ (جھوٹی بات) کی ممانعت اور اس بابت علماء کی ذمہ داری ✔ حدیثِ رسولﷺ کی راہ نمائی میں شُنیدہ (سُنی سُنائی) بات کو بِنا تحقیق بیان کرنے کی ممانعت ✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولیّ اللّٰھی کی بابت بے بنیاد فتووں کا پسِ منظر ✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولیّ اللّٰھی کا نصب العین: علمائے حقہ کی زیرِ نگرانی شعبہ ہائے حیات میں غلبہ دین ✔ علمائے حق کی پہچان: شریعت، طریقت اور سیاست کی دینی جامعیت کے حامل ✔ مولانا الیاس دہلویؒ کا قاری محمد طیبؒ قاسمی کو شریعت، طریقت اور سیاست کی دینی جامعیت کی اہمیت بارے مکتوب ✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللھی کا گروہیت سے بالاتر ہو کر دینی جامعیت کے اِحیاء کی جدوجہد ✔ علمائے حق کی پہچان: بصیرت و عزیمت کے مجسّم ✔ امام احمد حنبلؒ کا مسئلہ خلقِ قرآن میں عزیمت کا اُسوہ ✔ علمائے حق کی پہچان: صحابہ کرامؓ و ائمہ دین کی نقل کردہ تعبیرِ دین کے ترجمان ✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللّھی کے بنیادی اُصول: جمہورِ اُمت کے اجماعی عقائد کے مطابق ✔ مختلف دینی شعبوں میں جاری کاوشوں کا ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولیّ اللّھی کی نظر میں قدر و منزلت ✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللّھی کے بنیادی اُصول: مروّجہ عملی سیاست سے علیحدگی ✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللّھی کے بنیادی اُصول: اجتماعیات میں امام شاہ ولیّ اللہؒ کے فکر سے راہ نمائی ✔ امام شاہ ولی اللہؒ سے امام شاہ سعید احمد رائے پوریؒ تک تاریخی تسلسل کے ساتھ ولی اللھی جماعت کی فکری و عملی جدوجہد ✔ حضرت شیخ الہندؒ کا طریقہ کار: بدلتے دور کے تقاضوں کے پیشِ نظر متوازن حکمتِ عملی ✔ حضرت شیخ الہندؒ اور شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ کا باہمی تعلق اور ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کا ان سےراہ نمائی کا ضابطہ ✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کی فکری راہ نمائی میں حضرت شیخ الہندؒ کی تربیت یافتہ چار عہد ساز شخصیات کا مقام و مرتبہ ✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: مسلّمہ دینی عقائد و نظریات کی اشاعت اور ان کے انفرادی و اجتماعی تقاضوں کی تکمیل ✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: جماعتِ صحابہؒ بطور معیارِ حق ✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: فکّ کلّ نظام کی بنیاد پر نوجوانوں کی تربیت ✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: مستشرقین کے پروپیگنڈےکے خلاف شعور اجاگر کرنا ✔ سوشلزم کا شعوری تجزیہ اور مولانا حفظ الرحمٰن سیوہارویؒ کا متوازن مؤقف ✔ ولیّ اللھی فکر و فلسفہ کی اشاعت میں ادارہ رحیمیہ کی خدمات کا تعارف ✔ موجودہ دور میں علماء و مفتیان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے نقصانات ✔ موجودہ سماج میں ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولّی اللّھی کی دینی محنت کے اثرات کا جائزہ

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. سماجی منکرات کے بارے میں "تہاوُن" کا طرزِ عمل اور اقدامی اجتماعی مزاحمت کی قرآنی فکر: واقعۂ سبت کی تطبیقی رہنمائی | 13-11-2026

    Nov 24, 202647 minAudio

    سماجی منکرات کے بارے میں "تہاوُن" کا طرزِ عمل اور اقدامی اجتماعی مزاحمت کی قرآنی فکر: واقعۂ سبت کی تطبیقی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 9؍ جمادی الاُخریٰ 1448ھ /20؍ نومبر...

    Credit the people on this episode

  2. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  3. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  4. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  5. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode