
سماجی منکرات کے بارے میں "تہاوُن" کا طرزِ عمل اور اقدامی اجتماعی مزاحمت کی قرآنی فکر: واقعۂ سبت کی تطبیقی رہنمائی | 13-11-2026
سماجی منکرات کے بارے میں "تہاوُن" کا طرزِ عمل اور اقدامی اجتماعی مزاحمت کی قرآنی فکر: واقعۂ سبت کی تطبیقی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 9؍ جمادی الاُخریٰ 1448ھ /20؍ نومبر 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس خطبے کی راہ نما قرآنی آیات وَ سْــٴَـلْهُمْ عَنِ الْقَرْیَةِ الَّتِیْ كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِۘ-اِذْ یَعْدُوْنَ فِی السَّبْتِ اِذْ تَاْتِیْهِمْ حِیْتَانُهُمْ یَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَّ یَوْمَ لَا یَسْبِتُوْنَۙ لَا تَاْتِیْهِمْۚ كَذٰلِكَۚ نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ (163) وَاِذۡ قَالَتۡ اُمَّةٌ مِّنۡهُمۡ لِمَ تَعِظُوۡنَ قَوۡمَاْ ۙ اۨللّٰهُ مُهۡلِكُهُمۡ اَوۡ مُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا ؕ قَالُوۡا مَعۡذِرَةً اِلٰى رَبِّكُمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ(164) فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖۤ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ یَنْهَوْنَ عَنِ السُّوْٓءِ وَ اَخَذْنَا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍۭ بَىٕیْسٍۭ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ (165) فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُهُوْا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِىٕیْنَ(166) سورۃ الاعراف:7 (163-166) ترجمہ: اور ان سے اس بستی کا حال پوچھ جو دریا کے کنارے پر تھی، جب ہفتہ کے معاملہ میں حد سے بڑھنے لگے۔ جب ان کے پاس مچھلیاں ہفتہ کے دن پانی کے اوپرآنے لگیں، اور جس دن ہفتہ نہ ہو تو نہ آتی تھیں، ہم نے انہیں اس طرح آزمایا، اس لیے کہ وہ نافرمان تھے۔ اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا: ان لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو؟ جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے، یا انہیں سخت عذاب دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا: تمہارے رب کے روبرو عذر کرنے کے لیے اور شاید کہ یہ ڈر جائیں۔ پھر جب وہ بھول گئے اس چیز کو جو انہیں سمجھائی گئی تھی، تو ہم نے انہیں نجات دی جو برے کام سے منع کرتے تھے، اور ظالموں کو ان کی نافرمانی کے باعث برے عذاب میں پکڑا۔ پھر جب وہ اس کام میں حد سے آگے بڑھ گئے جس سے روکے گئے تھے، تو ہم نے حکم دیا کہ ذلیل ہونے والے بندر ہو جاؤ۔ ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇 0:00 آغاز 01:29 قرآنِ حکیم کا بنیادی پیغام: غلبہ دین 04:21 انبیائے کرامؑ کی دعوت کے مخاطب: انسانی معاشرے کے تمام طبقات 05:54 جُملہ شُعبہ ہائے حیاتِ انسانی کی راہ نمائی کا نظام: دینِ اسلام 07:28 ’امر بالمعروف‘ کا درست مفہوم 09:09 لفظ ’’سیاست‘‘ کی حقیقت اور اس کی وسعت کا دائرہ کار 11:15 دینِ اسلام: دفاعی کی بجائے اِقدامی فکر کا ترجمان 13:12 ’’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘‘ کا دینی فریضہ اور مسلمان کی سماجی ذمہ داریاں 14:36 سماجی برائیوں کو قبول کرنے کا منفی رویّہ اور اس کے خلاف شعوری جدوجہد کی اہمیت 19:51 رسمیّت پر مبنی ظاہری اعمال کو دینی روح کے بغیر اختیار کرنے کا سطحی رُجحان اور اس کے نتائج 25:03 شرعی احکام کی حقیقت اور روح کو سمجھنے میں شعبہ ’طریقت‘ کی اہمیت 28:52 شکار کی تلاش میں قوم بنی اسرائیل کا حِیلہ سازی کو اختیار کرنے کا واقعہ 32:50 قومِ بنی اسرائیل میں ’نہی عن المنکر‘ اختیار کرنے والے طبقے کا مثبت شعوری کردار 34:59 موجودہ سماج میں منکرات کو رسم و رواج قرار دے کر قبول کرنے کے منفی رویّے کا رجحان اور اس کے بھیانک نتائج 39:59 منکرات کے ردّ میں شعوری جدوجہد کی دینی ذمّہ داری 41:21 موجودہ سماج کے مہلک امراض: انفرادیت اور بُزدلی 43:59 موجودہ سماج میں منکرات کے خلاف شعوری فُقدان کے منفی نتائج اور بنی اسرائیل کے ساتھ مماثلت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://rahimia.org/ https://facebook.com/rahimiainstitute/ https://youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا
Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.
