Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

فساد فی الارض، معاشی غارت گری اور نسل انسانی کی تباہی کے عالمی ”أَلَدُّ الْخِصَامِ“ کردار کا جائزہ | 03-07-2026

Jul 5, 20261 hr 25 minAudioEpisode 529
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

فساد فی الارض، معاشی غارت گری اور نسل انسانی کی تباہی کے عالمی ”أَلَدُّ الْخِصَامِ“ کردار کا جائزہ خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 17؍محرم الحرام 1448ھ / 03؍ جولائی 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ: آیاتِ قرآنی: وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّعۡجِبُكَ قَوۡلُهٗ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَيُشۡهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِىۡ قَلۡبِہ وَهُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ ﴿۲۰۴﴾ وَاِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِى الۡاَرۡضِ لِيُفۡسِدَ فِيۡهَا وَيُهۡلِكَ الۡحَـرۡثَ وَالنَّسۡلَ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الۡفَسَادَ ﴿۲۰۵﴾ (2 -بقرہ: 204، 205) ترجمہ: ” اور بعض آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر اور وہ سخت جھگڑالو ہے ۔ اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو “۔ حدیثِ نبویﷺ: ”إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ“. (سنن ترمذی، حدیث:2168) ترجمہ: ” جب لوگ ظالم کو دیکھ کر اس کا ہاتھ نہ پکڑیں (یعنی ظلم نہ روک دیں) تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا عذاب لوگوں پر عام کر دے “۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ انسانی سماج کا تحلیل و تجزیہ اور قرآن کا بنیادی موضوع اور اُسلوبِ بیان ✔️ قرآنی اسلوب کے تحت خدمتِ انسانیت اور فساد انسانیت کے اجتماعی اعمال کا تجزیہ ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے تناظر میں بظاہر عمدہ و اچھی باتوں کے پیچھے چھپے ہوئے انسانیت دشمن کردار کی پہچان ضروری ہے ✔️ ’’ألدّ الخِصام‘‘ کی وضاحت‘ نبوی دور کی مثال اور کردار کا جائزہ ✔️ زندہ معاشروں میں اختلافات اور متعلقہ سماجی فورمز پر اپنے مؤقف کے حق میں دلائل دینے کا عمل لازمی اور جائز ہے ✔️ ’’الدّ الخِصام‘‘: انسانی سوسائٹی کی اقدار کو پامال کرنے والا اور انسانیت سے بغض رکھنے والا انتہا پسند ہے ✔️ فساد کے دو دائروں یعنی انسانی وسائل معاش اور نسلوں کو تباہی کرنے کی وضاحت ✔️ مریض کے لیے تکلیف دہ علاج اور کڑوی دوائی پلانے پر حضور اکرمﷺ کا ناگواری کا اظہار ✔️ ’’اخنس بن شریح‘‘ کا انسانیت دشمن اور فسادی کردار کے تناظر میں آفاقی قانون کی نشان دہی ✔️ دنیا کے ہر خطے کا اپنا اپنا قومی ”حرث“ ہوتا ہے ✔️ زرع و حرث میں بنیادی فرق اور اصل زارِع‘ اللہ تبارک و تعالیٰ ✔️ طائف کی زرعی معیشت اور مکہ کی تجارتی معیشت کا باہمی ربط ✔️ ہندوستان میں زراعت اور یورپی اقوام کی قدیم زمانے سے صنعت و حرفت میں مہارت ✔️ فساد؛ بدامنی، بدحالی، انسانی نسل اور معاشی وسائل کو تباہ و برباد کرنا ✔️ یورپین اقوام کا انسانی نسل اور معاشی وسائل کی تباہی کی ظالمانہ تاریخ کا خطبے کی مرکزی آیت کی روشنی میں تجزیہ ✔️ سرمایہ داری نظام میں عمدہ اور خوشنما باتوں کے پیچھے نسل پرستی، انسانیت دشمنی اور لوٹ کھسوٹ پوشیدہ ہے ✔️ امریکہ میں بسنے والی مقامی آبادی ریڈ اینڈینز کی گوری نسل پرست اقوام کے ہاتھوں نسل کشی ✔️ ایسٹ انڈیا کمپنی اور برطانوی شہنشاہیت کا ہندوستانی فصلوں اور نسلوں کی تباہی میں ظالمانہ کردار ✔️ موجودہ دور کے معاشی وسائل کے تناظر میں معدنیات، معدنی تیل اور سمندری وسائل بھی ”الحرث“ میں داخل ✔️ مشرقِ وسطیٰ کے تیل کے ذخائر پر سامراجی ممالک کا قبضہ ✔️ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور GETT معاہدے کے ذریعہ بظاہر آزاد ممالک کی معیشت پر کنٹرول ✔️ سونے چاندی کے سکوں میں نقب زنی کرنا بھی فساد کے زمرے میں داخل ✔️ سرمایہ داری نظام کا بین الاقوامی دجل: زر کو کیپٹل قرار دینے اور زر پر کنٹرول کرنے کا بین الاقوامی فساد ✔️ کمزور ممالک کے بجٹ اور مالی معاملات میں آئی ایم ایف کی مداخلت نیز بجٹ کا بنیادی اصول اور مقاصد و اہداف ✔️ حالیہ بجٹ 2026ء - 2027ء کا انسانی ترقیات اور معاشی و اقتصادی اصولوں کی روشنی میں تحلیل و تجزیہ ✔️ بجٹ بنانے کے لیے ماہر معیشت کی مطلوبہ خصوصیات ✔️ قومی بجٹ میں انسانی ضروریات سے صرفِ نظر نیز ”تلقّیِ رکبان“ کی نبوی ممانعت کی روشنی میں مقامی صنعت و تجارت کی تباہی کا جائزہ ✔️ فری مارکیٹ کے نام پر مقامی کسان، صنعت کار اور مارکیٹس کو تباہ کرنے کا عمل ✔️ غربت بھی انسانی نسلوں کو تباہ کرتی ہے ✔️ آلہ کار سرمایہ دارانہ نظام میں زراعت اور صنعت کی تباہی نیز سروسز پر مبنی غیر حقیقی معیشت کا فروغ ✔️ ظلم کے خلاف اجتماعی جدوجہد سے انکار کا نتیجہ‘ اللہ کی جانب سے عمومی عذاب ✔️ حدیث نبویؐ کے تناظر میں امتِ محمدیہ پر عذاب الہی کی وضاحت ✔️ آزاد قوموں کی عدم تشدد کی اساس پر ظلم کے خلاف اور سماجی بھلائی کے لیے کی جانے والی جدوجہد ✔️ نظام کی خرابی کو سمجھنے کے لیے سیاست، معیشت اور سماجی معاہدات کے نظام کی خرابی کا شعوری مطالعہ ضروری بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. سماجی منکرات کے بارے میں "تہاوُن" کا طرزِ عمل اور اقدامی اجتماعی مزاحمت کی قرآنی فکر: واقعۂ سبت کی تطبیقی رہنمائی | 13-11-2026

    Nov 24, 202647 minAudio

    سماجی منکرات کے بارے میں "تہاوُن" کا طرزِ عمل اور اقدامی اجتماعی مزاحمت کی قرآنی فکر: واقعۂ سبت کی تطبیقی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 9؍ جمادی الاُخریٰ 1448ھ /20؍ نومبر...

    Credit the people on this episode

  2. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  3. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  4. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  5. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode