Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

دینی سیاسی شعور کی تشکیل میں رمضان المبارک کے تربیتی کردار کی اہمیت؛ فتح مکہ کے تاریخ ساز انقلاب کے تناظر میں جائزہ | 13-03-2026

Mar 15, 20261 hr 32 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

دینی سیاسی شعور کی تشکیل میں رمضان المبارک کے تربیتی کردار کی اہمیت؛ فتح مکہ کے تاریخ ساز انقلاب کے تناظر میں جائزہ خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 23؍رمضان المبارک 1447ھ / 13؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ: آیاتِ قرآنی: 1۔ اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ، وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدۡخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اَفۡوَاجًا، فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ اسۡتَغۡفِرۡہُ ؕؔ اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا ۔ (110 -نصر) ترجمہ: ” جب پہنچ چکے مدد اللہ کی اور فیصلہ، اور تو دیکھے لوگوں کو داخل ہوتے دین میں غول کے غول، تو پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں اور گناہ بخشوا اس سے بیشک وہ معاف کرنے والا ہے“۔ 2۔ اِنَّا فَتَحۡنَا لَکَ فَتۡحًا مُّبِیۡنًا، لِّیَغۡفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡبِکَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکَ وَ یَہۡدِیَکَ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا۔ (48- فتح: 1-2) ترجمہ: ” ہم نے فیصلہ کردیا تیرے واسطے صریح ، تاکہ معاف کرے تجھ کو اللہ جو آگے ہوچکے تیرے گناہ اور جو پیچھے رہے اور پورا کر دے تجھ پر اپنا احسان اور چلائے تجھ کو سیدھی راہ“۔ حدیث نبویﷺ: 1۔ ” الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ “. (سنن ابن ماجہ، حدیث:2628) ترجمہ: ” اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد کی، اور کفار کے گروہوں کو اس نے اکیلے ہی شکست دے دی “۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ رمضان المبارک‘ قلب، عقل اور نفس کو تین دینی مقاصد کے تحت اقدامات کی صلاحیت و استعداد پیدا کرنے کا مہینہ ✔️ رمضان المبارک میں اہم دینی شعبہ؛ سیاستِ نبویہ سے لاپرواہی و غفلت کا عمومی ماحول ✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کا آپس میں گہرا تعلق ✔️ دینِ اسلام کے سیاسی استحکام کا رمضان سے بڑا جوڑ ✔️ نبی اکرمؐ کی سیاسی زندگی سے بے شعوری و بے اعتنائی کی اصل وجہ ✔️ دینِ اسلام کی خلافت و حکومت کے خلاف غلط پروپیگنڈا‘ خرابی کی جڑ ✔️ رمضان المبارک سیاسی سوچ کے تزکیے اور انسانیت کے آئین اور دستور؛ قرآنِ حکیم کے نزول کا مہینہ ✔️ تلاوتِ قرآن، قیامِ لیل اور فہم قرآن سے سیاسی رائے قائم پیدا کرنا ضروری ✔️ نبی اکرمؐ کا بحیثیت حکمران اور آپؐ کی تیار کردہ مستحکم رائے رکھنے والی بنیاد مرصوص جماعت کا شعوری سیاسی مطالعہ ✔️ نبی اکرمﷺ کی سیاسی حکمت عملی کے تناظر میں فتح مکہ کاپسِ منظر اور پیش منظر ✔️ فتح مکہ کا آغاز صلح حدیبیہ سے ہوانیز فتحِ مبین کی توضیح و تشریح ✔️ معاہدہ صلحِ حدیبیہ؛ حضورؐ کی مدبرانہ اور مستحکم سیاسی رائےاور ریاستِ مدینہ کو تسلیم کرنے کا اظہار ✔️ معاہدے کے بعد سیاسی طاقت کو تسلیم کرنے کے لیے وفود کی مدینہ آمد ✔️ قریش مکہ کے اتحادی قبیلے بنو بکر کا ریاستِ مدینہ کے اتحادی قبیلے بنو خزاعہ پر حملہ ✔️ مکہ کی بڑی طاقت کے سربراہ ابوسفیانؓ کا معاہدے کی توسیع کے لیے درخواست کرنا ✔️ دس رمضان المبارک کو فتحِ مکہ کے لیے نبی اکرمؐ کی مدینہ سے روانگی ✔️ ابو سفیانؓ کا حضورؐ کی خدمت میں پیش ہو کر اسلام قبول کرنا ✔️ قریش کےلیے عام معافی کا اعلان اور بیعت عام ✔️ فتح مکہ کے بعد سیاسی طاقت کا اظہار اور اردگرد کے قبائل کی حلفِ وفاداری ✔️ حضورؐ کے اولو العزم صحابہؓ کا دنیا بھر میں اسلام کی آبیاری میں روشن کردار ✔️ رمضان المبارک میں دین اسلام کے غلبے کی تاریخ کے مطالعے اور سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت واہمیت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode