Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

بےبس اقوام کی پکار اور ظلم کے خلاف اجتماعی مزاحمت اور منظم طاقت کی ضرورت، قرآن کے پیغامِ فکر و عمل کے تناظر میں | 05-06-2026

Jun 7, 20261 hr 6 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

بےبس اقوام کی پکار اور ظلم کے خلاف اجتماعی مزاحمت اور منظم طاقت کی ضرورت، قرآن کے پیغامِ فکر و عمل کے تناظر میں خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 19؍ذوالحجہ 1447ھ /05؍ جون 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی: اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَﭤ(62)۔ (27 -النمل:62) ترجمہ: ”بھلا کون پہنچتا ہے بےکس کی پکار کو جب اس کو پکارتا ہے اور دور کردیتا ہے سختی اور کرتا ہے تم کو نائب اگلوں کا زمین پر اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تم بہت کم دھیان کرتے ہو‘‘۔ خطبے کی رہنما حدیثِ نبویﷺ: ’’عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَ قَالَ:" اتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ، فَإِنَّهَا لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ‘‘۔ ترجمہ: ’’ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو جب (عامل بنا کر) یمن بھیجا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت فرمائی کہ مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا کہ اس (دعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا‘‘۔ [صحيح البخاري‘ حدیث: 2448] 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ قرآنِ حکیم کا کمال؛ انسانی اجتماعیت کے جملہ پہلوؤں کی واضح تفہیم ✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں اللہ کو پکارنے والے مضطرّ (بےبس مظلوم) کی دعا کی قبولیت کا بیان ✔️ بےبس اور مظلوم انسانوں کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے ✔️ دعا کی قبولیت کے بنیادی اصول، شرائط اور اسوۂ نبویؐ ✔️ متنوّع و مختلف مزاجوں کے مجتمعِ انسانی میں مزاحمت و جدوجہد کی نا گُزِیرِیت ✔️ اجتماعی طاقت و قوت ضرور نتیجہ پیدا کرتی ہے ✔️ کرۂ ارض میں نسلِ انسانی کی بقاء و حفاظت کے لیے ارضی خلافت کا نظام ✔️ انبیاءؑ کا بقاءِ انسانیت، ظلم کے خاتمے کے لیے پکار، جدوجہد اور بے لاگ کردار ✔️ مظالم، فتنوں اور مصائب کے دور میں مضطرّ قوم کو اجتماعیت قائم کرنے اور مزاحمتی جدوجہد کا حکم ✔️ تین دعائیں‘ تین لوگوں کے حق میں قبول ہونے کا بنیادی راز ✔️ سفر میں اجتماعیت اختیار کرنے کا حکم ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا واضح پیغام اور بےبس اور مظلوم قوم کی حالتِ زار ✔️ ظالمانہ بجٹ اور اشرافیہ کی عیاشیاں‘ ایک جائزہ ✔️ آمرانہ نظام میں عورت کی حکمرانی‘ ملک و قوم کی تباہی کا پیش خیمہ ✔️ آج کا المیہ؛ مظلوم انسانیت قرآن کے مزاحمتی پکار سے غفلت و لاپرواہی ✔️ ظلم و جبر کے ماحول اور غلامی کے دور میں حضرت شیخ الہندؒ کی پکار اور انتھک جدوجہد ✔️ ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے اجتماعی طاقت پیدا کرنے والی اقوام کا خطبے کی مرکزی آیت کی روشنی میں جائزہ ✔️ ظلم و جبر اور بے بس کی اضطراری حالت ختم نہ ہونے کی بنیادی وجہ اور قرآن کا شعوری پیغام فکر و عمل بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode