Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ریاستی ذمہ داری اور عہد نبوی کی صحت بخش جسمانی سرگرمیوں کے تناظر میں سرمایہ پرست مافیاز کے ثقافتی منکرات کا جائزہ | 06-02-2026

Feb 10, 20261 hr 33 minAudio

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ریاستی ذمہ داری اور عہد نبوی کی صحت بخش جسمانی سرگرمیوں کے تناظر میں سرمایہ پرست مافیاز کے ثقافتی منکرات کا جائزہ خطبہ جمعۃ المبارک بتاریخ: 17؍ شعبان المعظّم 1447ھ / 6؍ فروری 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ: آیاتِ قرآنی: 1۔ الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ۔ [22 - الحج: 41] ترجمہ: ”وہ لوگ اگر ہم انہیں دنیا میں حکومت دے دیں تو نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ دیں اور نیک کام کا حکم کریں اور برے کاموں سے روکیں اور ہر کام کا انجام تو اللہ کے ہی ہاتھ میں ہے“۔ 2۔ وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَأَجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدْهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا۔ [17 - الإسراء: 64] ترجمہ: ”ان میں سے جسے تو اپنی آواز سنا کر بہکا سکتا ہے بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے بھی چڑھا دے اور ان کے مال اور اولاد میں بھی شریک ہو جا اور ان سے وعدے کر اور شیطان کے وعدے بھی محض فریب ہی تو ہیں“۔ احادیثِ نبوی ﷺ: 1۔ إِذَا وُسِّدَ الْأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ۔ (الجامع الصّحیح للبُخاري، حدیث: 59) ترجمہ: ”جب (حکومت کے کاروبار) نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر“۔ 2۔ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي أُضْمِرَتْ مِنَ الْحَفْيَاءِ وَأَمَدُهَا ثَنِيَّةُ الْوَدَاعِ، وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضْمَرْ مِنَ الثَّنِيَّةِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ۔ (الجامع الصّحیح للبُخاري، حدیث: 420) ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان گھوڑوں کی جنھیں (جہاد کے لیے) تیار کیا گیا تھا، مقامِ حفیاء سے دوڑ کرائی، اس دوڑ کی حد "ثنیۃ الوداع" تھی اور جو گھوڑے ابھی تیار نہیں ہوئے تھے ان کی دوڑ "ثنیۃ الوداع" سے "مسجد بنی زریق" تک کرائی۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات 0:00 آغاز خطاب ✔️ انسانیت اللہ کو بہت محبوب اور الہی محبت کا تقاضا ✔️ انسانیت کی کامیابی؛ علمی ترقی اور عملی مہارت کا نظام ✔️ حضورﷺ کی تربیت یافتہ جماعتِ صحابہؓ‘ صحیح علم اور درست عمل کا حسین امتزاج ✔️ اس حوالے سے خلفائے راشدینؓ کی امتیازی حیثیت نیز جماعتِ صحابہؓ‘ عروة الوثقیٰ (مضبوط کڑا) ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا مصداق‘ اصحابِ محمدﷺ، خلفائے راشدین کے ’’تمکین فی الارض‘‘ کے لیے چار اہم کام ✔️ (1) تمکین فی الارض کا پہلا تقاضا؛ انسانیت کو اللہ کے ساتھ جوڑنے کے لیے نماز کا قیام ✔️ (2) حالتِ الٰہیہ کے تقاضے سے اللہ کے کنبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مال خرچ کرنا ✔️ نماز اور زکوة کا چولی دامن کا تعلق ✔️ (3) انسانی بھلائی کے معروفات (متفقہ امور) کا حکم اور (4) منکرات (انسانیت کے وجود کے لیے اجنبی کاموں) سے روکنا ✔️ مُنکر کی مزید تشریح؛ قومیت کے غلط بیانیے اور فرسودہ تصورات کا شعوری جائزہ ✔️ نبی اکرمؐ کے اسوۂ حسنہ کی روشنی میں امر بالمعروف کی عملی شکلیں ✔️ ’’نیروز‘‘ اور ’’مہرجان‘‘ محض کھیل کود کے دن تھے ✔️ نبی اکرمؐ نے انسانیت کی بھلائی اور یادِ الہی کے لیے دو دن مقرر فرمائے ✔️ انسانی سوسائٹی کے مفید کھیل کود اور سرگرمیاں ✔️ پہلا واقعہ: حضورؐ کی نگرانی میں ’’حفیاء‘‘ سے ”ثنیۃ الوداع“ تک گھوڑوں کی ڈور کا مقابلہ ✔️ دوسرا واقعہ: حبشہ کے قبیلے بنی ارفدہ کا مسجد میں نیزوں کا کھیل ✔️ تیسرا واقعہ: صحابہ کرامؓ کا تیز اندازی کا مقابلہ اور نبی اکرمؐ کی حوصلہ افزائی ✔️ مفید سرگرمیاں اور کھیلوں کا شمار معروفات میں اور انہیں رواج دینے کا حکم ✔️ انسانوں اور جانوروں کے لیے نقصان دہ کھیلوں کا تعلق مُنکرات اور انہیں روکنے کا حکم ✔️ شیاطین کا منکرات کی بنیاد پر کھیلوں کو پرموٹ (رائج) کرنا ✔️ خطبے کی دوسری مرکزی آیت کی توضیح و تشریح ✔️ ’’وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُم بِصَوْتِكَ‘‘: جہالت، انسانیت دشمنی اور ہر قسم کی منکرات کی آواز مراد ✔️ ’’وَأَجْلِبْ عَلَيْهِم بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ‘‘: شیطانی خیالات اور توہمات کے گھوڑے اور پیادے ✔️ ’’وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ‘‘ مال و اولاد میں شیطان کے شریک ہونے کا معنی ✔️ ’’وَعِدْهُمْ ۚوَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا‘‘ شیطان کی دھوکہ بازی اور وعدہ خلافی ✔️ اللہ کے بندوں پر شیطان کا تسلط قائم نہیں ہو سکتا! ✔️ شیاطن الانس کی کارستانیاں نیز معاشرے کی صحت بخش اور مفید سرگرمیاں ✔️ مسلم ریاست میں مُنکرات کے فروغ کے دن بدن بڑھتے دائرے ✔️ بسنت کا تہوار؛ رہنما و مرشد کے ساتھ تعلیم و تربیت کی اجتماعیت کا عمل ✔️ نااہل حکمرانوں کے تسلط سے قومی نظام پر قیامت برپا! ✔️ اسلام، انسانیت اور غریب کا مزاق؟ ✔️ اشاعتِ منکرات کی وجہ سے اللہ سے معافی مانگنا اور توبہ کرنا ضروری! https://www.rahimia.org/ https://facebook.com/rahimiainstitute/

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode