Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

یومِ مزدور: انبیاءؑ کی عادلانہ جدوجھد اور دین فطرت کی روشنی میں محنت کُش سرمایہ داری نظام کا جائزہ | 01-05-2026

May 4, 20262 hrAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

یومِ مزدور: انبیاءؑ کی عادلانہ جدوجھد اور دین فطرت کی روشنی میں محنت کُش سرمایہ داری نظام کا جائزہ خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 13؍ذی القعدہ 1447ھ /یکم مئی 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ: آیتِ قرآنی: قَالَتۡ اِحۡدٰٮہُمَا يٰاَبَتِ اسْتَاْجِرۡهُ‌ ۖ اِنَّ خَيۡرَ مَنِ اسۡتَـاْجَرۡتَ الۡقَوِىُّ الۡاَمِيۡنُ ۔ (28 -قصص:26) ترجمہ: ”بولی ان دونوں میں سے ایک اے باپ اس کو نوکر رکھ لے، البتہ بہتر نوکر جس کو تو رکھنا چاہے وہ ہے جو زور آور ہو امانت دار“۔ حدیث نبویﷺ: ”آجرْتُ نَفْسِي مِنْ خَدِيجَةَ ‌سَفْرَتَيْنِ ‌بِقَلُوصٍ“. (السنن الكبرى - البيهقي:6/ 195 ط العلمية) ترجمہ: ”میں نے خدیجة کے لیے دو سفروں کی اجرت ایک اونٹنی لی“۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ کل انسانیت کی ترقی اور فلاح کا ہمہ گیر اور آفاقی نظام ✔️ بنی آدم کی خدمت پر مامور فرشتوں کا ملکوتی نظام ✔️ انبیاءؑ کے اقترابی و ارتفاقی پہلو کی فہم کی ضرورت واہمیت ✔️ ابلیس کا انسانیت دشمنی کی اساس پر خدمتِ انسانیت کے اعلی پروگرام کا انکار ✔️ شیطان کے الحادی فکر و عمل کے زیرِ اثر حکمائے مُلحدِین کے ناقص مادی تصورات ✔️ اِلحادی تصورات اور مسخ شدہ مذہبیت کا مقابلہ کرنے والے انبیائے کرام و حکمائے ربّانین اور تجزیاتی شعوری تقاضے ✔️ یومِ مزدور کے پسِ منظر میں تمہیدی گفتگو ✔️ محنت کی سماجی تشکیل میں مرکزیت و اساسیت ✔️ انبیاءؑ کا محنت و جدوجہد کا نظام ✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں اجرت کے قانون کی اساسیات اور مزدور کی دو خصوصیات کا بیان ✔️ حضرت شعیبؑ کا حضرت موسیٰؑ سے اجرت کا معاملہ اورسلیقۂ نبوت کی تعلیم ✔️ بکریاں چرانے کے صبر آزماء کام کے ذریعے انبیاءؑ کی انسانی مینیجمنٹ کی تربیت ✔️ ہر نبی کا معاشی محنت کے لیے پیشہ اختیار کرنا ✔️ خطبے کی مزکری حدیث میں رسول اللہؐ کا معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے تجارتی اسفار کا ذکر ✔️ مزدور کے لیے ضروری ہے کہ درست طور پر کام مکمل کرے جیسے امتِ محمدیہ ✔️ مزدور کی مزدوری کے بارے میں انصاف پسند اور فسادی ذہنیت کا تجزیہ ✔️ حضرت ابوذر غفاریؓ اور حضرت بلالؓ کے واقعے میں رسول اللہؐ کا مزدوروں کی قرار واقعی حیثیت اور اس کے حقوق پر تنبیہ کرنا ✔️ آپؐ کا خلفائے راشدین کو اور آگے آنے والے ہر حکمران کی محنت کشوں کے حقوق کی ادائیگی کی وصیت ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کا خلیفہ کی حیثیت سے اپنے لیے مزدور کے برابر اجرت کا تعین کرنا ✔️ دینی معاشی نظام میں حصولِ نفع کی شرط انسانی محنت ✔️ بینکنگ سسٹم کی ابتداء، زر کی اساس پر ظالمانہ سودی نظام اور سرمائے کی بنیاد پر مزدوروں سے مجرمانہ رویے ✔️ یورپین بھیڑیوں کی معاشی لوٹ کھسوٹ اور وسائل لوٹنے کی تین سو سالہ سیاہ اور الم ناک تاریخ ✔️ 1876ء میں کھیوڑہ اور 1886ء میں شکاگو کے مزدوروں کا قتل عام ✔️ ایسٹ انڈیا کمپنی اور برٹش دور سے مزدوروں کے حقوق چھینے کا ظالمانہ نظام آج تک جاری ✔️ اسلامی بینک کاری کے نام پر مذہبی طبقے کی سودی ملمع کاری اور مزدوروں کا استحصال ✔️ شہزادہ چارلس کی تقریر کے تناظر میں استحصالی تاریخ کا جائزہ ✔️ مسلمان کی بنیادی ذمہ داری اور عملی تقاضے بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode