Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

توحید کی اساس پر استحصالی سماج کو چیلنج کرنے کا اسوہ ابراہیمیؑ اور صہیونی اِکارڈ کے خلاف مزاحمتی جدوجہد | 17-04-2026

Apr 21, 202658 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

*توحید کی اساس پر استحصالی سماج کو چیلنج کرنے کا اسوہ ابراہیمیؑ اور صہیونی اِکارڈ کے خلاف مزاحمتی جدوجہد* خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 28 ؍شوال 1447ھ /17؍اپریل 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس خطبے کی راہنما قرآنی آیت قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۚ-اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنْكُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ٘-كَفَرْنَا بِكُمْ وَ بَدَا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَ الْبَغْضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَ مَاۤ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍؕ-رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ(4) رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ اغْفِرْ لَنَا رَبَّنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(5) (الممتحنہ:5-4) ترجمہ: بے شک تمہارے لیے ابراہیم میں اچھا نمونہ ہے، اور ان لوگوں میں جو اس کے ہم راہ تھے۔ جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ بے شک ہم تم سے بے زار ہیں اور ان سے جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو: ہم نے تمہارا انکار کر دیا اور ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور بَیر ہمیشہ کے لیے ظاہر ہو گیا، یہاں تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان لاؤ مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے کہنا کہ میں تمہارے لیے معافی مانگوں گا اور میں اللہ کی طرف سے تمہارے لیے کسی بات کا مالک بھی نہیں ہوں۔ اے ہمارے رب! ہم نے تجھ ہی پر بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف رجوع ہوئے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں ان کا تختہ مشق نہ بنا جو کافر ہیں۔ اور اے ہمارے رب! ہمیں معاف کر، بے شک تو ہی غالب حکمت والا ہے۔ ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇 ✔ الہامی کتب کے ساتھ انبیائے کرام کی بعثت بطور عملی نمونہ ✔ ہدایت کے عملی نظام کے لیے جماعتِ حقّہ کی ضرورت ✔ رسول اکرمﷺ ملت ابراہیمی حنیفی کے حقیقی وارث ✔ امتِ محمدیہﷺ کے لیے اُسوہ ابراہیمیؑ کی اہمیت ✔ اُسوہ ابراہیمی کا نمایاں پہلو: ظالمانہ مشرکانہ نظام سے اعلانِ براءت ✔ ظالمانہ نظام کے دو ستون: ظالم سیاسی طبقہ اور مفاد پرست مذہبی طبقہ ✔ توحید کا بنیادی تقاضا: استحصالی نظام سے اعلانِ لاتعلقی ✔ ملّتِ ابراہیمی کی اتباع کے لیے عقل و شعور کی ضرورت ✔ امت محمدیہﷺ ؛ ملتِ ابراہیمؑ کی حقیقی وارث ✔ عالمی استحصالی نظام کی مذہبی چال: معاہدہ ابراہیمی (ابراہیم اکارڈ) کا عنوان ✔ رسول اکرمﷺ کی بعثت کے ذریعے ملتِ ابراہیمی کا اِحیاء ✔ نمرود کے ظالمانہ نظام اور موجودہ عالمی استحصالی نظام کی انسانیت دشمن طبقاتی سوچ میں مماثلت ✔ یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے مفاد پرست مذہبی طبقات کی معاونت سے صیہونیت کا استحصالی غلبہ ✔ یہودیت و عیسائیت کی مذہبی تعلیمات کی روشنی میں صیہونیت کا ردّ ✔ موجودہ دور میں اُسوہ ابراہیمی کا تقاضا: سیاسی شعور کی بنیاد پر ظالمانہ نظام سے اعلانِ لاتعلّقی

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode