Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

ابراہیمیؑ اصول عشرہ میں عدل کی اساسیت: تاریخ انبیاء کے تناظر میں معاصر سامراجی کرداروں کا جائزہ | 24-04-2026

May 1, 20261 hr 52 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

ابراہیمیؑ اصول عشرہ میں عدل کی اساسیت: تاریخ انبیاء کے تناظر میں معاصر سامراجی کرداروں کا جائزہ خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 06؍ ذی قعدہ 1447ھ /24؍ اپریل 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ: آیتِ قرآنی: 1۔ وَ اِذَا قُلۡتُمۡ فَاعۡدِلُوۡا وَ لَوۡ کَانَ ذَا قُرۡبٰی ۚ وَ بِعَہۡدِ اللّٰہِ اَوۡفُوۡا ؕ ذٰلِکُمۡ وَصّٰکُمۡ بِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ ۔ (6 -انعام: 152) ترجمہ: ” اور جب بات کہو تو حق کی کہو اگرچہ وہ اپنا قریب ہی ہو،اور اللہ کا عہد پورا کرو، تم کو یہ حکم کردیا ہے تاکہ تم نصیحت پکڑو“۔ حدیث نبویﷺ: ”ثَلَاثٌ مَنْ جَمَعَهُنَّ، فَقَدْ جَمَعَ الْإِيمَانَ الْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِكَ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ وَالْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ“. (صحیح البخاری:28) ترجمہ: ”جس نے تین چیزوں کو جمع کر لیا اس نے سارا ایمان حاصل کر لیا۔ اپنے نفس سے انصاف کرنا، سلامتی کو عالم میں پھیلانا اور تنگ دستی کے باوجود اللہ کی راہ میں خرچ کرنا“۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ دینِ حنیفیت کا پیغام انسانیت ✔️ سماجی ترقی کے دس ابراہیمیؑ اصول اور صحفِ انبیاءؑ میں ان کی تشریح ✔️ اصولِ عشرہ میں سے آخری اصول کی وضاحت، خطبے کی رہنما آیت کے تناظر میں ✔️ ہر معاملے میں فیصلہ کی اساس و بنیاد‘ عدل و انصاف ✔️ مشرق و مغرب کے سیاسی و معاشی امور میں مشرق وسطیٰ کی بالا دست جغرافیائی حیثیت ✔️ انصاف پر مبنی فیصلوں اور معاہدات کی پاسداری میں قرابت داری رکاوٹ نہ بنے ✔️ انسانی معاشرے میں معاہدہ عمرانی کی ناگزیریت اور لا قانونیت کی حوصلہ شکنی ✔️ حضرت ابراہیمؑ کی اصولِ عشرہ کی دعوت اور جماعت سازی کا عمل ✔️ عراق کی بین الاقوامی مرکزیت اور پہلے اصولِ توحید کی اساس پر حضرت ابراہیمؑ کا دو مراکز کا قیام ✔️حضرت یوسفؑ کا اپنے والدین سے حسن سلوک‘ دوسرے حنیفی اصول کا عملی نمونہ ✔️ حقوقِ انسانیت کی بحالی کے لیے اصولِ عشرہ کی روشنی میں حضرت یوسفؑ کا ریاستی ماڈل ✔️ ابراہیمی اصولوں پر موسوی جدوجہد، تربیت یافتہ جماعت کی تیاری اور تورات کی اساس پر مستحکم ریاست کا قیام ✔️ حضرت داودؑ اور حضرت سلیمانؑ کے دور میں حکومتی توسیع اور ہیکلِ سلیمانی کے مقاصد و اہداف ✔️ حضرت سلیمانؑ کے بعد بنی اسرائیل کا ابراہیمی ملت کے اصولوں سے انحراف اور مسخ شدہ یہودیت کی ابتداء ✔️ حضرت عیسیٰؑ پر آفاقی اصولوں کا نزول اورعملی کردار ✔️ حضورﷺ کی ابراہیمی اصولوں کی اساس پر قومی و بین الاقوامی جدوجہد ✔️ ہرقل کے دربار میں پیغام نبوت اور اس کا مفاداتی سیاست و ریاست کی وجہ سے آپؐ کی دعوت کا انکار ✔️ نبی اکرمؐ کی سیرتِ مقدسہ سراپا عدل و انصاف اور معاہدات کی پاسداری سے عبارت ✔️ دس ابراہیمی اصولِ حنیفیت اور معاہدات کی پاسداری پر مبنی دینِ اسلام کے غلبے کا ہزار سالہ دور ✔️ دس ابراہیمی اصولوں اور کتبِ الہیہ کی تعلیمات کی پامالی اور ظالمانہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی تین سو سالہ سیاہ تاریخ ✔️ ایران پر مسلط جنگ کے تناظر میں عالمی سامراج اور اس کی ہم نوا سیاسی و مذہبی قیادت کے ظالمانہ و مجرمانہ کردار کا جائزہ ✔️ ظالمانہ ریاست کے ظلم و زیادتی کے اقدامات کا ملبہ افراد پر ڈالنے کا سامراجی و سرمایہ پرستانہ ہتھکنڈا ✔️ ایران کی انقلابی قیادت اور مظلوم ایرانیوں کے خلاف فرسودہ شیعت کے نام پر سامراجی پروپیگنڈا ✔️ ایران سے امریکی دشمنی اور پیچ و تاب کی اصل وجہ ✔️ حقائق و واقعات کا اصولِ عشرہ کی اساس پر درست تجزیہ، آزادانہ رائے اور فیصلہ سازی‘ مسلمان کا بنیادی فریضہ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode