Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

ظلم کے خلاف مزاحمت اور حقِ دفاع: قرآنی حکم اور انبیاءؑ و حکماء کا مسلمہ اصول ، اس کی روشنی میں انسانیت دشمن سامراجی یلغار کا جائزہ | 20-03-2026

Mar 31, 202656 minAudio

ظلم کے خلاف مزاحمت اور حقِ دفاع: قرآنی حکم اور انبیاءؑ و حکماء کا مسلمہ اصول ، اس کی روشنی میں انسانیت دشمن سامراجی یلغار کا جائزہ خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: ۳۰؍رمضان المبارک 1447ھ / 20؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ: آیتِ قرآنی: 1۔ وَ لَا تَرۡکَنُوۡا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ ۔ (11-ہود:113) ترجمہ: ”اور مت جھکو ان کی طرف جو ظالم ہیں پھر تم کو لگے گی آگ اور کوئی نہیں تمہارا اللہ کے سوا مددگار پھر کہیں مدد نہ پاؤ گے“۔ حدیث نبویﷺ: 1۔ عن ابن محيريز قال: قال رسول الله ﷺ:’’عن ابن مُحَيْريز مرفوعاً: "فارس نطحة أو نطحتان ثم لا فارس بعد هذا، والروم ذوات القرون كلما ‌هلك ‌قرن ‌خلفه قرن، هيهات إلى آخر الدهر هم اصحابكم ما كان في العيش خير‘‘ ترجمہ: ’’حضرت ابن محیریز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فارس مسلمانوں سے ایک یا دو مرتبہ جنگ کرے گا، پھر اس کے بعد مملکت فارس کا وجود نہ رہے گا۔ روم صدیوں رہے گا، وہ سمندر اور چٹانوں کے مالک لوگ ہیں۔ جب ایک دور ختم ہو گا دوسرا آ جائے گا، روم کا آخری دور بہت برا ہوگا۔یہ تمہارے ساتھی ہیں جب تک کے اچھے طریقے پر رہیں۔ (فارس کی حکومت ایک یا دو بار مسلمان فوجوں سے لڑ سکے گی پھر بکھر جائے گی، جبکہ رومیوں کی سلطنت چلتی رہے گی جب تک کہ وہ مسلمانوں کے تابع رہیں گے ان میں خیر رہے گی۔ جب مسلمانوں سے الگ ہو گئے، ہیہات الی آخر الدہر کا مطلب یہ ہے کہ اس کا آخری دور بہت بھیانک ہو گا)‘‘۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20490] 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ قرآنی تعلیمات اور نبوی احکامات میں تا قیامت جامع رہنمائی ✔️ خطبے کی مرکزی آیت ’’وَ لَا تَرْكَنُوْا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ‘‘ کا معنی و مفہوم ✔️ حضرت آدمؑ سے مسیحِ دجال تک ظالم و مظلوم کی کشمکش جاری ✔️ مغربی نسلوں میں جبلی سفاکیت و ظلم کی اصل وجہ ✔️ مظلوم کو حق دفاع حاصل نیز ظالموں کی طرف معمولی رجحان رکھنے کی قطعی ممانعت ✔️ صاحبِ اقتدار افراد و اقوام اور ممالک چار انسانی امور کی حفاظت کے پابند ✔️ تمام مذاہب میں ظالموں کے خلاف عملاً اقدام کا حکم ✔️ ظالموں سے جنگ اور مقابلہ کرنا ہر دور کے انبیاءؑ، مصلحین اور انسان دوست حکماء کا تقاضا رہا ہے ✔️ عدم تشدد وقتی حکمت عملی لیکن حدیث’’انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا‘‘ کے تناظر میں مظلوم کی حمایت کی ناگزیریت ✔️ ظلم کے خاتمے، عدل کے قیام اور ظالم طبقوں کے خلاف نبی اکرمؐ کی تنبیہ ✔️ خطبے کی مرکزی حدیث کی توضیح و تشریح؛ فارس کی فتح کی نبوی بشارت ✔️ حدیث کے الفاظ؛ الروم ذوات القرون اور اصحابِ بحر و صخر کا معنی و مفہوم ✔️ مغربی شیطانوں کی آخری زمانے میں انسانیت پر یلغار کی نبوی پیشن گوئی اور بچاؤ کا حکم ✔️ سامراجی بھیڑیوں کا مسلسل انسانیت پر ظلم، قتل وغارت گری اور معاشی استحصالی جارحیت ✔️ مغربی بدمعاشوں کی آماجگاہ اور عیسوی تعلیمات کی خلاف ورزی ✔️ رسول اللہ ﷺ کا امتی، مسلمان حکمران اور مسلم امہ ظالم کے حامی یا مظلوم کے حمایتی؟ ✔️ مزاحمت کے تین طریقے اور مجرموں کی قرآنی نشان دہی ✔️ آج مشرق وسطی اور دنیا بھر ’’فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ‘‘ کا مصداق اور دنیا و آخرت کی آگ سے بچاؤ اور نجات کا راستہ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode