Skip to content
PodSubs
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEvents
More
BlogPodCred
Menu
ShowsPeopleGuestsJobsNewsEventsBlogPodCredNetworksSign in
Join nowSign in
  • Shows
  • People
  • Jobs
  • News
  • More
    • Guests
    • Events
    • Blog
    • PodCred
    • Networks
    Join nowSign in

خطبات

خطبات artwork

قومِ ثمود کے کردار کی روشنی میں "امن" کے نام پر بدامنی کے عالمی کردار کا جائزہ اور نبوی اقترابی و ارتفاقی عادلانہ نظام کی ناگزیریت | 23-01-2026

Jan 25, 20261 hr 47 minAudio
ShareXLinkedInFacebookWhatsAppEmail

قومِ ثمود کے کردار کی روشنی میں "امن" کے نام پر بدامنی کے عالمی کردار کا جائزہ اور نبوی اقترابی و ارتفاقی عادلانہ نظام کی ناگزیریت خطبۂ جمعۃ المبارک بتاریخ: 3؍ شعبان المعظم 1447ھ / 23؍ جنوری 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ۔ (27 - النمل: 48) ترجمہ: ”اور اس شہر میں نو آدمی ایسے تھے، جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے“۔ حدیثِ نبوی ﷺ: ”أن رسولَ اللهِ ﷺ نهى أن تُكْسَر سِكَّةُ المسلمينَ“۔ أخرجه البيهقي (11284) واللفظ له، والحاكم (2233) ترجمہ: ”رسولِ اکرم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ مسلمانوں کے رائج سکّوں کو توڑا یا نقصان پہنچایا جائے“۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات ✔️ ہر دم پیش آمدہ مسائل اور صراطِ مستقیم پر چلنے کاحکم ✔️ انبیاءؑ کی بعثت کا ہدف؛ صراطِ مستقیم کی ہدایت و رہنمائی ✔️ انبیاءؑ کے واسطے سے اقترابات و ارتفاقات کے علوم اور ان کی عملی شکلیں ✔️ دور کے علوم الاقترابات و الارتفاقات نبیِ وقت کے ذریعے دنیا میں منتقل ہوتے ہیں ✔️ ملاءِ اعلیٰ؛ علوم کا مرکز و منبع اور انسانوں میں سے مقربین بارگاہ الہی اس عمل میں شریک ✔️ علوم کے ذریعے سے راہِ ہدایت واضح ہونے کے بعد انسانوں کو اچھے اور برے کا مکمل اختیار ✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں قومِ ثمود کے غلط رویے اور بد اعمالیوں کا تذکرہ ✔️ قومِ ثمود کا اپنی تمام تر علمی، عقلی اور عملی صلاحیتوں سے فساد فی الارض مچانا ✔️ ’’تسعة رھط‘‘ نو جماعتوں کے سرداروں کا فساد مچانے کا مطلب ✔️ العیاذ باللہ نبیِ وقت (حضرت صالحؑ) کو قتل کرنے کا مزعومہ منصوبہ ✔️ نبی اکرمؐ کی آمد کے بعد علوم الاقترابات و الارتفاقات کا واحد ذریعہ ذاتِ گرامیﷺ ✔️ کل انسانیت کے لیے رفاقتوں کے آفاقی اصول اور عبادات کا بین الاقوامی منہج‘ رسولِ اکرمؐ نے متعارف کرایا ✔️ رحمت کا نظام بنانے میں رسول اللہؐ کے ساتھ کائنات کی مثالی قوتیں شریک کار ✔️ وصالِ نبیؐ کے بعد ان قوائے مثالیہ کا خلفائے راشدین کے لیے واضح کردار ✔️ بین الاقوامی مالیاتی خرابیاں اور اموی بادشاہ عبدالملک بن مروانؒ کا مالیاتی لین دین کا عادلانہ نظام ✔️ مسلمانوں کے غلبے کے بارہ سو سالہ دور میں علوم الارتفاقات و الاقترابات میں حسنہ کا غلبہ برقرار رہا ✔️ یورپین بھیڑیوں کا فسادی کردار اور ’’لِمَ تَسۡتَعۡجِلُونَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبۡلَ ٱلۡحَسَنَةِ‘‘ کے عملی مصداق ✔️ ظالمانہ عالمی سرمایہ دارانہ ڈھانچہ اور’’وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ‘‘ کا انطباقی پہلو ✔️ لوٹ کھسوٹ کے لیے عالمی لیٹرے‘جوتیوں میں دال بَٹنے کے محاورے کے مصداق اور ’’وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ‘‘ کی قرآنی پیشن گوئی ✔️ فسادی طاقتیں اور ان کے دم چھلہ قوتوں کی ناشکری اور امن وعدل کے نام پر بدامنی و فساد کا عالمی بورڈ؟ ✔️ مسلمان ممالک کی نعمتوں کی ناشکری اور فسادی کردار کا انجام‘ سیاسی غلامی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ✔️ آج کے نام نہاد مسلمان ’’وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ‘‘ کے مصداق تو نہیں؟ ✔️ کیا امن کے نام پر بورڈ بنانا پچھلے سوسالہ بدامنی پیدا کرنے والوں کے منہ پر تماچہ نہیں؟ ✔️ ’’لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ‘‘ کی پکار اور مسلمانوں اور اقوام و ممالک کے لیے بنیادی پیغام https://www.rahimia.org/ https://facebook.com/rahimiainstitute/ منجانب: رحیمیہ میڈیا

Audio and video play straight from the show's own hosting. PodSubs stores and serves no media.

Hosts and Guests

Nobody is credited on this episode yet.

Credit the people on this episode

Be the first to rate this episode

More episodes

All episodes
  1. بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت | 06-11-2026

    Nov 17, 202659 minAudio

    بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ...

    Credit the people on this episode

  2. علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار | 06-11-2026

    Nov 14, 20261 hr 17 minAudio

    علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری...

    Credit the people on this episode

  3. دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی | 06-11-2026

    Nov 11, 20261 hr 7 minAudio

    دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍...

    Credit the people on this episode

  4. خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ | 30-10-2026

    Nov 3, 202659 minAudio

    Credit the people on this episode

  5. فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 30-10-2026

    Nov 2, 20261 hr 34 minAudio

    قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد...

    Credit the people on this episode